6 فروری 2013 - 20:30

امريکا ميں پاکستان کي سفير شيري رحمان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے سلسلے ميں امريکا سے کوئي خفيہ معاہدہ نہيں ہوا ہےـ

ابنا: شيري رحمان نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرويو ديتے ہوئے کہا کہ يہ رپورٹيں بے بنياد ہيں کہ پاکستان نے خفيہ معاہدے کے تحت امريکا کو ڈرون حملوں کي اجازت دي ہے اور عوامي سطح پر اس کا اعتراض صرف ظاہري ہوتا ہےـ
شيري رحمان نے کہا کہ پاکستاني علاقوں پر سي آئي اے کے ڈرون حملے پاکستان کي خود مختاري اور بين الاقوامي قوانين کي خلاف ورزي ہيں اور ان سے دونوں ملکوں کے تعلقات خطرے ميں پڑ گئے ہيں ـ
شيری رحمان نے کہا کہ وہ يقين دلاتي ہيں کہ پاکستاني حکومت کا اس سلسلے ميں کوئي خفيہ معاہدہ نہيں ہے.

.......

/169